راولپنڈی؛ روحانی شخصیت کے بیٹے کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی

IMG 20260118 WA1405


راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) – راولپنڈی میں روحانی شخصیت کے بیٹے کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر سید علی امام جیلانی سہالہ سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچے اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واقعے کے محرکات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ