13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کا بنگلا دیش کا دورہ

Screenshot 20250823 171646 1



اسلام آباد (فائزہ یونس نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بنگلا دیش کے دو روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ڈھاکا میں ان کی ملاقات بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے متوقع ہے۔

یہ 13 سال بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلا دیش ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

متعلقہ پوسٹ