کراچی سے ’را‘ کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، سیف ہاؤس کا انکشاف

Screenshot 20250823 171544 1

کراچی (نمائندہ وائس آف جرمنی )
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کے مطابق گرفتار ایجنٹس کراچی سمیت مختلف شہروں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ’’را‘‘ کی مالی معاونت، کراچی میں سیف ہاؤسز اور کالعدم تنظیم ایس آر اے سے روابط کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ملزمان نے بھارتی فنڈنگ پر کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، مارٹر شیل اور بم بھی برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نیٹ ورک کا مرکزی کردار سنجے سنجیو کمار عرف ’’فوجی‘‘ ہے، جو بیرون ملک سے مسلسل رابطے میں تھا اور خلیجی ریاست کے ذریعے بھاری رقوم بھیجتا رہا۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جبکہ مرکزی ملزم سلمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں

متعلقہ پوسٹ