بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Screenshot 20250823 173021 1



تربت (نمائندہ وائس آف جرمنی) فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز اور جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں اچھی حکمرانی، عوامی شمولیت اور مشترکہ سول و ملٹری کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب میں ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

متعلقہ پوسٹ