یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ 10 افراد ہلاک

news 1765705571 5848



news 1765705571 5848

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں اتوار کے روز یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق بانڈی بیچ پر منعقدہ ہنوکا کی تقریب کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پولیس آپریشن تاحال جاری ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بانڈی بیچ پر موجود لوگوں کو فائرنگ اور پولیس سائرن کی آوازوں کے دوران بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بانڈی میں جاری سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ ہیں اور علاقے میں موجود افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ