ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، دوسری طرف یہ بچوں کے قاتل ہیں، گورنر کے پی کے

2724077 governorkp 1728889664



گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، دوسری طرف یہ بچوں کے قاتل ہیں، گرفتار اسکول مالک کے علاوہ ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

دیر کالونی میں گورنر کے پی کے لواحقین سے ہمدردی کے اظہار کے لیے پہنچے اور اسکول سانحے کو انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے سانحات دیکھے لیکن یہ بہت بڑا سانحہ تھا، کسی کی اولاد اور بچہ واپس نہیں آسکتا، متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔

گورنر نے بتایا کہ اسکول سانحے میں شہید ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی جبکہ سانحے میں زخمی ہونے والوں کو تین تین لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے معاہدے اور لیز سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، سرکاری اور نجی اسکولوں کو این او سی دینے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، 15 دن میں ذمہ داری پوری کرکے سزا و جزا کا عمل تیز کیا جائے گا۔ سرکاری اور نجی اسکولوں کا آڈٹ کروایا جا رہا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسکول کی این او سی کہیں نہ کہیں موجود ہے، اسکولوں سے متعلق 2017 میں قانون بنایا گیا تھا، جو بھی صوبہ یا یہاں کے بچوں کے ساتھ کھیلے گا، سخت ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے 15 دن رکھے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کی انسپکشن رپوٹ پانچ دن میں تیار ہوگی، سرکاری اسکولوں کی رپورٹ 7 سے 10 دن میں تیار ہوگی، وزارت قانون کو کہا ہے کہ اس حوالے سے 15 روز میں قانون سازی کی جائے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر بھی کارروائی ہوگی، جس افسر کے خلاف ثبوت ملے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، رپورٹ کی تمام چیزیں شئیر کریں گے اور کسی دوست یا رشتہ دار کو نہیں بچاؤں گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ