جناب علی انصر زیدی نے بطور قونصل جنرل فرینکفرٹ میں عہدہ سنبھال لیا

IMG 20261016 WA0033 1


فرینکفرٹ — پاکستان قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ کے نئے قونصل جنرل جناب علی انصر زیدی نے ماہ ستمبر میں جرمنی پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی آمد سے قبل ہیڈ آف چانسلری جناب فہد الرحمٰن قونصل جنرل کی اضافی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
جناب علی انصر زیدی فرینکفرٹ انے سے قبل ارجنٹائن ایران سپین اور وزارت خارجہ اسلام آباد میں سفارتی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ۔
پاکستان قونصلیٹ فرینکفرٹ کا دائرہ کار ہیسن، رائن لینڈ فالز، باڈن ورٹمبرگ، بایرن، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، سارلینڈ اور تھورنگیا کے صوبوں پر محیط ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونیٹی رہائش پذیر ہے۔
اپنی آمد کے بعد قونصل جنرل علی انصر زیدی نے دفتری امور کے علاوہ پاکستانی نمائندہ تنظیموں کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے دفتر میں اردو جرمن کلچرل سوسائٹی اور وائس آف جرمنی کے ایڈیٹر جناب عرفان احمد خان سے ملاقات کی، جس میں سوسائٹی کی جانب سے ان کا خوش آمدید کیا گیا۔
ملاقات میں جرمنی کے سیاسی نظام، صوبائی طرز حکومت، پاکستانیوں کی سماجی ضروریات اور مشکلات، نیز قونصلیٹ سے توقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان جانے والوں کو ویزا کے حصول میں درپیش دشواریوں کے علاوہ قونصلیٹ میں عملے اور جگہ کی کمی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قونصل جنرل علی انصر زیدی نے متعلقہ امور پر دلچسپی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی کمیونیٹی کی توقع ہے کہ قونصلیٹ اپنے وسیع دائرہ کار میں بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کو باہمی تعاون اور خوشگوار ماحول میں مؤثر طریقے سے انجام دے گا۔

متعلقہ پوسٹ