پشاور:
شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہے سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق فقیر آباد اور پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے شادی کی خوشیوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کیا جن میں دولہا بھی شامل ہے۔
پشاور پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ خوشیاں منائیں، گولیاں نہ چلائیں، ہوائی فائرنگ جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا۔

