
(24نیوز)ایف بی آئی اور سی آئی اے کے بعد امریکی فضائیہ کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم بھی ہیک ہوگیا۔
برطانوی اخبار ڈی گارجین کی رپورٹ کےمطابق سائبر حملے سے تزویراتی، عملے سے متعلق اور لاجسٹک ڈیٹا خطرے میں پڑ گیاہے۔
امریکی حکام کے مطابق سیکورٹی بریچ کا انکشاف سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے کے دوران ہوا،تاہم حکام کی جانب سے مخصوص نیٹ ورکس، سسٹمز کی حفاظتی صورتحال اور کمزوریوں پر تبصر ےسے گریزکیاجارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینٹکام کی شہرام ایرانی کے دعوؤں کی تردید،’’من گھڑت جھوٹ ‘‘قرار دیدیا
امریکی فضائیہ کے مطابق کلاؤڈ ون کمانڈ اینڈ کنٹرول جنگی ہتھیاروں کے نظام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،کلاؤڈ ون دنیا بھر میں امریکی گولہ بارود کی انوینٹری بھی ٹریک کرتا ہے ۔

