کیریبین پریمیئر لیگ؛ شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست

4af8a40e2f5e06bb18f41ef91b02ce1b L


کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) 2026 میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کولن منرو نے 33 گیندوں پر 46 اور نکولس پورن نے صرف 17 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

فالکنز کی جانب سے راحکیم کارن وال اور جوشوا جیمز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فالکنز کی ٹیم ایک موقع پر مشکلات سے دوچار تھی اور 13ویں اوور کے آغاز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناچکی تھی۔ اس موقع پر شاداب خان نے ذمہ داری سنبھالی اور کوسل پریرا کے ساتھ مل کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

شاداب خان نے صرف 20 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے، جس میں کئی بلند و بالا چھکے شامل تھے، جبکہ کوسل پریرا 34 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے صرف 33 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

فالکنز کو آخری 3 اوورز میں 37 رنز درکار تھے، لیکن 18ویں اوور میں شاداب خان نے ناتھن ایڈورڈ کے خلاف 27 رنز بٹور کر میچ کو یکطرفہ کردیا۔ انہوں نے اوور کی پہلی چار گیندوں میں 3 چھکے لگائے۔

اس کے بعد آخری دو اوورز میں 11 رنز درکار تھے، جسے شاداب نے ٹیرنس ہائنڈز کی گیندوں پر مزید دو چھکے لگا کر مکمل کردیا۔ فالکنز نے ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شاداب خان کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس کامیابی کے بعد اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے CPL 2026 کی پوائنٹس ٹیبل پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ