پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی ہے جہاں اسے انتہائی سخت مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے سپر 8 میں تین میچز کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔
پاکستان کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا، دوسرا مقابلہ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 28 فروری کو سری لنکا سے ٹکر ہوگی۔ یہ تینوں ٹیمیں سپر 8 کے ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جس کے باعث مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
دوسرے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔
سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے پاکستان کو تین میں سے کم از کم دو میچ جیتنا ضروری ہوگا۔ شائقین کرکٹ کی نظریں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان مشکل گروپ سے کامیابی سے نکلے گا۔

