بھارت میں پاکستانی سیریز کی نمائش روکنے کا مطالبہ

dlpjhm5i25oqfhgzs57mphnvv41795685185 0


پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیزسے قبل مقبولیت نے بھارتی فلمی حلقوں کی نیندیں حرام کر دیں.

معروف عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے مودی کو خط لکھ کرنیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی پاکستانی سیریز کی نمائش روکنے کا مطالبہ کردیا.

خط میں پاکستانی مواد پرپابندی کیلیے قانون سازی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی.

بھارتی فلمی  تنظیم  نے الزام عائد کیا ہے کہ سیریز میں شامل کئی پاکستانی اداکار بھارت مخالف بیانات دے چکے ہیں.

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پہلی قسط 4 دسمبر کو نشر کی جائے گی.

حال ہی میں بنگلورو میں پاکستانی ڈرامہ سیریل "درِ نجات” کی واچ پارٹی بھی ریاستی مداخلت کے بعد منسوخ کی گئیں تھیں۔ 

 شوبرسے وابستہ شخصیات کے مطابق بھارتی فلمی تنظیم کا یہ  مطالبہ ان کی  ثقافتی تنگ نظری کو بے نقاب کرتا ہے جو فن اور ادب کو بھی نفرت کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ 

بھارت میں بھاری مانگ والے پاکستانی مواد پر پابندی لگانا فن اور ثقافت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ