پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا

IMG 20260219 WA0096


کراچی — پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 102 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ 2028 کے میگا ایونٹ کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے سے سپر 8 میں جگہ بنانے والی تمام آٹھ ٹیموں نے 2028 کے ورلڈ کپ کے لیے بھی براہ راست کوالیفیکیشن حاصل کرلی ہے۔ ان ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا اور میزبان ہونے کی حیثیت سے دونوں ٹیمیں پہلے ہی براہ راست کوالیفائی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
9 مارچ تک آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں اگلی 3 بہترین ٹیمیں بھی براہ راست کوالیفائی کریں گی جن میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز سے ہوگا۔
سپر 8 کی تمام آٹھ ٹیمیں فائنل ہوگئیں جن میں گروپ اے سے پاکستان اور بھارت، گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ جبکہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے جگہ بنائی۔

متعلقہ پوسٹ