
(ویب ڈیسک)برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی یارکشائر میں فوجیوں سے خطاب میں برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے کہا کہ برطانوی عوام کو جنگ کے لیے تیار رہنے کے حوالے سے سیاسی قیادت کو عوام کے ساتھ کھل کر بات کرنا ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری سے قربانی دینے اور ملک کے دفاع کیلئے کردار ادا کرنے کی توقع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ
برطانوی فوج کے سربراہ نے فوجیوں سے کہا کہ آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے، لیکن قوم کو آپ کی ضرورت پڑنے والی ہے۔ سیاسی قیادت کو ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے عوام کو قربانیاں دینے کیلئے راضی کرنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اس حوالے سے آگاہی کی نئی مہم بھی شروع کریں گے۔ مہم کا مقصد لوگوں کو بحرانوں، سیلاب، خشک سالی اور جنگوں کیلئے تیار رہنے کی ترغیب دینا ہوگا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ایک سروے میں 48 فیصد عوام نے کہا تھا کہ وہ جنگ میں حصہ لینے کے حامی نہیں ہیں۔

