امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بےبنیاد ہے، وزارت اطلاعات
‘ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں’
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات نے وضاحت کی کہ شمالی امریکا کے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کر رہی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے، ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ ان بے بنیاد خبروں کو صرف پروپیگنڈا قرار دیا جانا چاہیے اور اسی طرح ان کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
| &
◼️ Fabricated propaganda by a North America based account and questingly proliferated further, that the US Navy is somehow operating from Pakistani territory against Iran, with alleged Pakistani approval, is baseless and part of wider agenda of sowing confusion, misperceptions and chaos.
◼️ Such social media posts actually deserve no attention by any serious minded observer and need to be categorised and treated as propaganda only.
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 17, 2026

