خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری گورنر کو ارسال

2703674 kpkpolice 1726140099



پشاور:

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اضلاع، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کے لیے 120 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے۔

سمری میں دیگر آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 75 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کا کہا گیا ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف  برسرِپیکار ہے، پولیس کی قربانیوں کے باوجود تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔

سمری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے سازوسامان اور آلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈرافٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے سکیورٹی چیلنج الاؤنس سے ماہانہ 5 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے اضافی اخراجات ہوں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ