ڈیفنس اے انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ڈیفنس سی انویسٹی گیشن پولیس نے 35 سالہ شخص امجد بشیر کو چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں حراست میں لیا تھا۔
اہلخانہ نے کہا کہ پولیس نے رات امجد بشیرکو گرفتار کیا تھا۔
طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ علاج معالجے کے دوران جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والا امجد دو معصوم بچوں کا باپ تھا۔
اشتہاری ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس A میں چیک ڈس آنر کا پرچہ درج تھا، اشتہاری ملزم امجد بشیر ولد محمد بشیر، عمر تقریباً 40 سال، سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔
ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر صبح 6 بجے ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم کی سابقہ طبی تاریخ (Medical History) کے مطابق وہ دل کا مریض تھا، ڈاکٹروں نے اسپتال میں تقریباً صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ملزم کی وفات کی تصدیق کی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی گرفتاری موت دل کی حرکت بند ہونے (کارڈیک اریسٹ) کے باعث ہوئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم پر کسی قسم کا تشدد کیے جانے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

