اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطے کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زوردیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

