سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کے سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے چھکے اور چوکوں کی برسات کردی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 50 اوورز میں 305 رنز بنا کر آخری اوور کی پانچویں گیند پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صائم ایوب 7 جبکہ فخر زمان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بابراعظم نے 45 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے جبکہ حسن بیگ 3 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
حسن نواز نے 49 گیندوں پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ون ڈے سریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے۔

