خلیج تعاون کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

399258 351719591


خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 18 اکتوبر کو ہونے والے جی سی سی کی وزارتی کونسل کے 168ویں اجلاس کے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے حرمین شریفین اور ان کے اطراف کے علاقوں، شہری ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں اور بعض شہری زخمی ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق یہ حملے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

کونسل نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جی سی سی نے واضح کیا کہ رکن ممالک کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے اور کسی ایک رکن ملک کے خلاف جارحیت تمام رکن ممالک کے خلاف جارحیت تصور ہوگی۔ کونسل نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کونسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یمن اور حوثی ملیشیا سے متعلق قراردادوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے، بالخصوص حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے عائد پابندیوں پر سختی سے عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس نے حوثی ملیشیا کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دینے اور اسے میزائلوں اور ڈرونز کے حصول میں مدد دینے والے تمام ذرائع روکنے پر بھی زور دیا۔

اعلامیے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اکتوبر 2026 کے صدارتی بیان کا خیرمقدم کیا گیا، جس میں سعودی عرب پر حوثی حملوں، بشمول آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنانے، کی مذمت کی گئی تھی۔ بیان میں بین الاقوامی قانون کے مطابق سعودی عرب کے حقِ دفاع کی توثیق بھی کی گئی۔

جی سی سی نے یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مفاہمت پر مبنی کوششوں پر زور دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ