قومی کرکٹر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے

haris rauf1792477476 0


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حارث رؤف کے نانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا بورڈ حارث رؤف کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

https://x.com/TheRealPCBMedia/status/2112223287812264190?s=20

حارث رؤف سہ ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں اور سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں 48 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ آج انگلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ