اشک آباد — ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ 2025، انٹرنیشنل ڈے آف نیوٹرلٹی اور مستقل غیرجانبداری کی 30ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی فورم میں وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ فیملی فوٹو میں شرکت کی۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت اور حکومت، وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی و عالمی امن، تنازعات کے حل، باہمی تعاون اور اعتماد سازی سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرکت پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر امن، استحکام اور نیوٹرلٹی کے اصولوں کے فروغ کے عزم کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔

