جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ، چند ہی دنوں میں دوسرا بڑا جھٹکا

FB IMG 1765523137408 1




جاپان کے شمال مشرقی علاقے کو ایک بار پھر زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا، جہاں جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 44 منٹ پر 6.7 شدت کا طاقتور جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس ہی ہفتے کے آغاز میں اسی خطے میں 7.5 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور نظامِ زندگی متاثر ہوا تھا۔ مسلسل زلزلوں کے باعث علاقے میں بے چینی کی فضا برقرار ہے۔

متعلقہ پوسٹ