پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

Screenshot 20250822 154957



کراچی (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل، حکومت کی معاشی پالیسیوں اور کاروباری برادری کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا یہ نیا ریکارڈ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب پیش رفت کا مظہر ہے۔
ماہرین کے مطابق انڈیکس میں تیزی کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون، روپے کی قدر میں بہتری اور کاروباری برادری کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو مارکیٹ مزید مثبت نتائج دے سکتی ہے۔

screenshot 20250922 1424435514516078244017410
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس سے تجاوز 3

متعلقہ پوسٹ