وفاقی وزیرِ صحت کا پی ایم ڈی سی کراچی ریجنل آفس میں ڈیجیٹلائزیشن اور اپگریڈیشن کا افتتاح

FB IMG 1758877068543



کراچی — وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے ریجنل آفس کراچی میں ڈیجیٹلائزیشن اور اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سہولیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: “ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہ جدید اقدامات طبّی نظام کو مزید مؤثر اور عوام کے لیے آسان بنائیں گے۔ اس سے ڈاکٹروں، طلبہ اور عام شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں تیزی آئے گی اور شفافیت میں بھی اضافہ ہوگا۔”
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کلیدی کردار ادا کرے گا۔
پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر رضوان نے اس موقع پر بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے رجسٹریشن، لائسنسنگ اور دیگر انتظامی امور کو آن لائن نظام میں منتقل کیا جا رہا ہے جس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام ملک بھر میں میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ کیئر سروسز کو بین الاقوامی معیار کے قریب لے جائے گا۔

fb img 17588770640786045373712833704635
وفاقی وزیرِ صحت کا پی ایم ڈی سی کراچی ریجنل آفس میں ڈیجیٹلائزیشن اور اپگریڈیشن کا افتتاح 3

متعلقہ پوسٹ