مارچ میں سینیٹ الیکشن سے قبل کے پی اسمبلی بحال کرنا ہوگی

kp assembly1792533452 0



راولپنڈی:

مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں 48 سینیٹروں کے انتخاب کے لیے وفاقی حکومت کو فروری 2027کے آخر میں یا مارچ 2027،کے آغاز پر6 ماہ کی مدت سے پہلے گورنر راج ختم کرکے خیبر پختونخوا کی اسمبلی کو بحال اور فعال کرنا پڑے گا ورنہ  سینٹ کے انتخابات ناممکن ہوں گے۔

کیونکہ کے پی کے اسمبلی سے بھی 12سینیٹروں کا انتخاب ہوگا جو نہ کرانے کی صورت میں سینیٹ نامکمل رہے گا۔ 

آئین پاکستان  کے تحت کوئی بھی اسمبلی گورنر راج کے نفاذ کے بعد 6 ماہ تک معطل اورغیر فعال رہ سکتی ہے۔

اس طرح خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے معطل اورغیر فعال رہنے کی مدت  10اپریل 2027 تک ہے جبکہ  12 مارچ 2027 کو48 سینیٹر 6 سالہ مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔

اگر کے پی  اسمبلی بحال ہوئی تو پھر وزارت اعلیٰ اورصوبائی کابینہ بھی بحال  ہوجائے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ