کراچی:
میر رضا کیس کے حوالے سے سندھ کابینہ اجلاس میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار کی صدارت میں ہوا۔
دفتر وزیر داخلہ و قانون سندھ سے جاری ٹکرز کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری نے میر رضا کمیشن کی رپورٹ اور اس میں شامل اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ہدایت پر کمیشن رپورٹ اور اس کے تمام نکات محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔

