ٹرائی نیشنز سیریز، گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری، انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست

عرفات منہاس.webp


ٹرائی نیشنز سیریز، گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری، انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ مہم کا آغاز کیا تھا

پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم کے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن دباؤ برداشت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستان نے ابتدائی وکٹیں جلد گنوانے کے باوجود سنبھل کر بیٹنگ کی اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور اننگز کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ صائم ایوب بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 8 رنز بنا کر سونی بیکر کا شکار ہوگئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان 59 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، جب بابر اعظم 34 رنز بنانے کے بعد ول جیکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ابتدائی جھٹکوں کے بعد حسن نواز اور عرفات منہاس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو سہارا دیا۔ حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔

دیگر بیٹرز میں فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور سلمان علی آغا نے 16 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے تین جبکہ گس اٹکنسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان نے میچ 87 رنز سے جیت کر سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے تباہ کن بولنگ کی انہوں نے 8.4 اوورز میں 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ