تہران: ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کی خفیہ جوہری اور عسکری سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز اور دستاویزات جاری کر دی ہیں۔ ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کے مطابق یہ مواد “Spider’s Lair” نامی ایک دستاویزی پروگرام میں پیش کیا گیا، جس میں اسرائیلی جوہری و عسکری تنصیبات کے مناظر اور ان پر کام کرنے والے 189 ماہرین کی شناخت اور تفصیلات شامل ہیں۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان شواہد نے اسرائیل کے ’’جوہری ابہام‘‘ کو ختم کر دیا ہے اور دنیا کے سامنے اس کی خفیہ سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایران کے ان دعووں کی آزاد ذرائع سے فی الحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔