اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد پولنگ


اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 نومبر کو شائع کی جائے گی

الیکشن کمیشن نے اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 20دسمبر2026 کو ہوگی۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے عوامی نوٹس 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 2 نومبر سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے امیدواروں میں انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ26 نومبر 2026 کوکی جائےگی۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 نومبر کو شائع کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 نومبر سے 13 نومبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 نومبر سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 19 نومبر سے 23 نومبر تک کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کےدن صبح 8 بجےسےشام 4 بجےتک بلاتعطل ووٹ ڈالےجاسکیں گے، جبکہ الیکشن شیڈول کےبعداسلام آبادمیں سرکاری افسران کےتبادلوں،تقرریوں پرپابندی عائد ہوگی۔

صدر،وزیراعظم،وزرا،ارکان اسمبلی بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لےسکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں نئےترقیاتی منصوبوں کےاعلان پربھی پابندی عائدکردی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ