سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

elite force mobile accident1792620041 0



لاہور:

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار کرکٹ میچ کی خصوصی ڈیوٹی کے سلسلے میں جہلم سے لاہور جا رہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔

حادثے میں کانسٹیبل اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 اہلکار شدید اور 2 معمولی زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کردیا۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی ندیم اشرف وڑائچ نے جائے حادثہ پر امدادی آپریشن کی نگرانی کی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ