کراچی میں پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان، شام کو سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

weather khi1789020236 0



شہر قائد میں آج بھی گرم دن متوقع ہے جس کے سبب پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے تاہم شام کو سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور تھرپارکر کی ہوائیں بیک وقت شہر پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔

کراچی میں دن کے پہلے پہر شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت کی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتہ بھی زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ