
(ویب ڈیسک) بھارت میں اتر پردیش کی ریاست کے انتخابی حلقہ میں ووٹرز لسٹ میں دھاندلا کا واقعہ سامنے آنے کے بعد احتجاج ہوا تو دو ملازموں پر مقدمہ درج ہو گیا۔
پیلی بھیت حلقہ کی ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کے معاملے پر 2 ایس ڈی ایم اہلکاروں اور ان کے ساتھ ملوث ایک کمپیوٹر آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے پیلی بھیت صدر اسمبلی حلقہ کی ووٹرز لسٹ میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کا الزام عائد کیا تھا اور بتایا تھا کہ 13150 ووٹروں کے نام تبدیل کر دیے گئے، جبکہ ان کے ایپک نمبر اور سیریل نمبر وہی رہے ہیں۔ کچھ کو ووٹر لسٹوں سے نکال دیا گیا اور کچھ ایسے ووٹ بنا دیئے گئے جو رہاست میں نہیں رہتے۔
اتر پردیش کے پیلی بھیت حلقہ میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی ک کی شکایات اور احتجاج کے بعد آج اس معاملے میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ آلوک کمار کے مطابق اس معاملے میں 2 ایس ڈی ایم اور ایک کمپیوٹر آپریٹر سمیت 3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ میں گڑبڑی سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کی جانچ کے بعد ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: اتر پردیش میں ووٹرز لسٹ میں ایک اور دھاندلا سامنے آ گیا
دراصل یہ معاملہ پیلی بھیت صدر اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ سے متعلق کم اور گیانیش کمار کے ووٹرز لسٹ دھاندلا سے زیادہ جڑا ہوا ہے۔
ووٹرز لسٹوں کا دھاندلا جب سے شروع ہوا، اس دھاندلے کا نشانہ بننے والے لوگ مسلسل احتجاج کرتے رہے لیکن کبھی کسی کی سنوائی نہیں ہوئی۔ اب جب الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف الیکشن کمشن کے دو دوسرے ارکان کی گواہیاں سامنے آنے کے بعد گیانیش کی برطرفی کی تحریک چل رہی ہے تو اس دوران پیلی بھیت ووٹرز لسٹ مین دھاندلا سامنے آیا تو اگے ہی دن دھاندلا میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اعظم خان کے ساتھ ظلم پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک روز جواب دینا پرے گا، اکھلیش یادو
اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا کو شکایت ملی تھی کہ آن لائن پورٹل پر ووٹر شناختی کارڈ یعنی ای پی آئی سی نمبر درج کرنے پر کسی دوسرے ووٹر کی تفصیلات ظاہر ہو رہی ہیں۔ معاملے کی جانچ کرائی گئی تو ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کی تصدیق ہوئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پیلی بھیت کی ووٹر لسٹ میں سامنے آنے والی گڑبڑیوں کو فوری طور پر درست کرنے کو کہا گیا ہے۔ متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) اور وی آر سی آپریٹر کو ووٹر لسٹ سے متعلق کام سے ہٹانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ذمہ دار افراد کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 کی دفعہ 32 اور اور بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ووٹرز لسٹ دھاندلاپر احتجاج؛ ممتا بینر جی، کیجریوال، پنارائی وجین، کمیونسٹ لیڈر، کاکروچ اور سٹوڈنٹ سب پکڑے گئے
ضلع الیکشن آفیسر کو پیلی بھیت ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ کی تفصیلی جانچ کر کے 2 دن کے اندر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اتر پردیش کے باقی اضلاع کے الیکشن افسران کو بھی اپنے اپنے علاقوں کی ووٹر لسٹوں کی جانچ کرنے اور 2 دن میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوپی کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی، پیلی بھیت میں 16554 ووٹروں کے ناموں سے چھیڑ چھاڑ: کانگریس
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس نے پیلی بھیت صدر اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کا الزام عائد کیا تھا۔ پارٹی کا دعویٰ تھا کہ 13150 ووٹرس کے نام تبدیل کر دیے گئے، جبکہ ان کے ای پی آئی سی (ایپک) نمبر اور سیریل نمبر وہی رہے۔ کانگریس نے 884 ووٹرس کے نام ہٹانے اور 2600 ایسے لوگوں کے نام شامل کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا، جو مبینہ طور پر اس علاقے میں نہیں رہتے۔

