کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 16 سالہ موٹر سائیکل سوار عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ پولیس تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب شاہ لطیف کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 65 سالہ منظور ولد مسلم جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

