ڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

firing1741072057 0



پشاور:

ڈی آئی خان کے علاقے جھنڈو خیل بنوں میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کے 2 بچے اور ایک بھتیجا اس واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے شخص (جاں بحق بچوں کے والد) کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جھنڈوخیل واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عالیان، عاشق اللہ اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ