پوتن کے پاس ٹرمپ کا ’کمپرومیٹ‘ ہو سکتا ہے: ہلیری کلنٹن

hileri clinton inn d


واشنگٹن: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پاس امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے متعلق ایسا مواد ہو سکتا ہے جسے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پوڈکاسٹ ’’ہائی اسٹیکس ود ایچ آر سی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ وہ اب بھی یقین رکھتی ہیں کہ پوتن کے پاس ٹرمپ کی تصاویر، ویڈیوز یا دیگر مبینہ مواد موجود ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی روس سے متعلق پالیسی کو طاقتور رہنماؤں سے قربت، معاشی مفادات اور ممکنہ دباؤ سے جوڑا۔
کلنٹن نے جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کی مکمل اشاعت میں رکاوٹ کو بھی اپنے اس شبہے کی بنیاد قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اپنے دعوے کی تائید میں کوئی دستاویز، تصویر، ویڈیو یا گواہ پیش نہیں کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کلنٹن کا سیاسی الزام اور اندازہ ہے، جبکہ اس وقت تک کوئی سرکاری یا قابلِ تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا کہ پوتن کے پاس واقعی ٹرمپ کے خلاف کوئی ایسا مواد موجود ہے۔

متعلقہ پوسٹ