صدر آصف علی زرداری کا جرمنی میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

آسف علی زرداری جرمنی کا دورہ.webp


صدر آصف علی زرداری کا جرمنی میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سفارتی اور اقتصادی روابط قائم ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ جرمنی کے موقع پر جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کی جرمن وزارت دفاع آمد پر جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور جرمنی کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کا دورہ جرمنی دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔ رواں سال پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سفارتی اور اقتصادی روابط قائم ہیں، جبکہ صدر مملکت کا یہ دورہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ