ٹک ٹاکر سامیہ مبارک دوست سمیت گرفتار

tiktoker1792780379 0



لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں مبینہ طور پر بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سامیہ مبارک اور ان کی دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سامیہ مبارک بغیر نمبر پلیٹ اوڈی کار چلا رہی تھیں، پولیس نے ملزمہ کو ناکے پر روکا مگر ملزمہ گاڑی لے کر فرار ہو گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ ملزمہ فرار ہوتے وقت گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے تعاقب کرکے ملزمہ اوران کی دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ