3 دن کے لیے ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

1 1.webp


3 دن کے لیے ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 26 اکتوبر 2026 کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی

وفاقی حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 26 اکتوبر 2026 کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ