ماورا حسین اور امیر گیلانی کے گھر ننھے شہزادے کی آمد؛ نام کیا رکھا؟

ماورا حسین.webp


ماورا حسین اور امیر گیلانی کے گھر ننھے شہزادے کی آمد؛ نام کیا رکھا؟

امیر گیلانی کو اسپتال میں اپنے نومولود بیٹے کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دونوں کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ویڈیو میں امیر گیلانی کو اسپتال میں اپنے نومولود بیٹے کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار نے اس موقع پر اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا اور اس کے معنی سے متعلق آگاہ کیا۔

امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی رکھا ہے تاہم انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں بیٹے کو اپنے خاندان کا فخر اور سب سے قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے اسے ’’ہمارے جنگل کا بادشاہ‘‘ بھی کہا۔

اداکار نے اپنی خوشی کے اظہار کے لیے قرآن پاک کی ایک آیت اور اس کا ترجمہ بھی شیئر کیا جس میں اللہ تعالیٰ کی عطا اور خوشنودی کا ذکر ہے۔
1627335 5507097 12 updates

دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ