راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں مبینہ غفلت کے سبب دو بچے دوران زچگی جاں بحق

2509200 benazirhospi 1722870714



راولپنڈی:

بینظیر بھٹو اسپتال میں مبینہ غفلت کے سبب دو بچے دوران زچگی جاں بحق ہوگئے، ماں تشویش ناک حالت میں مبتلا ہوکر آئی سی یو پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اہل خانہ نے ڈیوٹی پر سینئر ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز نہیں تھے اس لیے کیس جونیئر ڈاکٹرز کے حوالے کیا گیا جس کے باعث یہ کیس خراب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ٹیکسلا سے آئی 18 سالہ اقرا کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جس پر اہل خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایم ایس ڈاکٹر شرجیل شیخ نے کہا ہے کہ زچگی سے قبل ماں کے پیٹ میں بچوں کی موت کی الٹرا ساؤنڈ میں تصدیق ہوچکی تھی، فیملی کی درخواست ملی ہے جس پر انکوائری کرائی جائے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ