مسلم دنیا کو حوثیوں کی سرکوبی کے لیے مضبوط موقف اپنانا ہوگا: او آئی سی

IMG 20261025 WA0990


جدہ — اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولڈ شیخ احمد نے سعودی عرب کے شہروں مکہ، مدینہ، طائف اور جدہ پر حوثی ملیشیا کے مبینہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو ان باغیوں کی سرکوبی کے لیے اجتماعی اور مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میدانِ عرفات کے قریب وادی مغمس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حوثیوں کو اسلامی مقدس مقامات کی حرمت اور عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی خیال نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے سے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کو پوری مسلم امت پر حملہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فوری کارروائی کرے، حملے روکے جائیں اور ذمہ داروں کو محاسبہ کیا جائے۔
او آئی سی کے سربراہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں و مقیم افراد کی حفاظت کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی۔

متعلقہ پوسٹ