بیرون ملک مقیم اسرائیلی ووٹرز نیتن یاہو کے لیے بڑا چیلنج بن گئے

IMG 20261025 WA0989

اسرائیل میں 2026 کے انتخابات کے موقع پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک مقیم اسرائیلیوں کے ووٹ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور یورپ سے تقریباً 67 ہزار اسرائیلی ووٹ ڈالنے کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔ سخت مقابلے کی فضا میں ان ووٹرز کی آمد نے نیتن یاہو حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے خواہش مند ہزاروں اسرائیلی ووٹ ڈالنے وطن آ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے لیے نئی سمت متعین کرنا چاہتے ہیں اور 20 سال سے جاری حکومت اور غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

متعلقہ پوسٹ