آئیں دکھ کی بجائے امن کی فتح کا جشن منائیں حسن نوریان

news 1792955076 9460



news 1792955076 9460

(ویب ڈیسک)  کراچی میں ایران کے سابق قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ نظر آئیں، روشن مستقبل دونوں ملکوں کے عوام کا منتظر ہے۔

کراچی میں آٹھ برس تک خدمات انجام دینے والے ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار نے یہ بات اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔

حسن نوریان نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی اقوام کی اقدار مشترک ہیں۔ ہمارے مذہبی اعتقادات،سماجی اقدار اور ثقافت ایک جیسی ہیں اور ہمارےتاریخی رشتے اور لوگوں کے باہمی رابطے بہت مضبوط ہیں۔

 امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے سابق قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی قوم کو  سخت ترین اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ہم میں سے ایک قوم کو مشکل درپیش ہو تو دوسری قومُ بھی متاثر ہوتی ہےکیوں کہ ہماری معیشتیں، کمیونیٹیز اور ذرائع معاش ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کی بندش اور ٹرکوں کےرش نے اشیائے ضرور یہ کی قلت کا خدشہ پیدا کردیا ہےاور دونوں ملکوں کے عوام کو مہنگائی اور اقتصادی غیر یقینی کا سامنا ہے۔

سابق قونصل جنرل نے کہا کہ اسوقت ڈائیلاگ، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  "‘تین دن بعد، ہم ایک مختلف کہانی لکھنا شروع کر یں گے”: تل ابیب میں تاریخی احتجاج 

ایران پر مسلط امریکا کی جنگ کے تناظر میں سابق قونصل جنرل نے کہا کہ رات کتنی ہی سیاہ کیوں نہ ہو، بلاخر اجالا ہوتا ہے، موجودہ حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ نظر آئیں، روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

حسن نوریان نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی ہمدردی، اظہار یک جہتی اور تعاون کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مشکل دن گزر جایئں گے، خطے پرچھائے کالے بادل جلد چھٹ جایئں گے، امن، خوشحالی اور استحکام پھر لوٹے گا اور دونوں ملکوں کے عوام پہلے سے کہیں زیادہ قریب تر ہونگے۔ 

حسن نوریان کا کہنا تھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ کے بجائے امن کی فتح کا جشن منائیں، ظلم پر انصاف اور تقسیم پر دوستی کا جلد جشن منائیں اور دونوں عزیز اقوام میں امن، خوشحالی اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   نیتن یاہو نہ ہو دوبارہ؛ اسرائیل میں تاریخ کا سب سے بڑا ایکٹوزم، دنیا بھر سے یہودیوں کی واپسی 





Source link

متعلقہ پوسٹ