
(وسیم عظمت) اسرائیل میں انتہائی غیر معمولی صورتحال سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال ضمیر اسرائیل کے پرائم منسٹر کو الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ کر کے کوئی فائدہ اٹھانے یا غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
اسرائیل کی ہسٹری میں ایک حکومت اور فوج کی قیادت کے ایک بے مثال تصادم’ میں، اسرائیل کی فوج آئی ڈی ایف کے سربراہ نے ایران سے متعلق نیتن یاہو کے حکم پر فوجی کارروائی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔
اسرائیل کی نیوز آؤٹ لیٹ چینل 12 کی یہ غیر معمولی رپورٹ سامنے آئی ہے کہ کل منگل کے انتخابات سے عین پہلے اسرائیل کی سیاسی قیادت کی جانب سے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کا حکم دینے کی کوشش کے حوالے سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور آئی ڈی ایف کے چیف آف سٹاف ایال ضمیر کے درمیان ایک "بے مثال تصادم” جاری ہے۔
چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، جنرل ایال ضمیر غیر متعینہ فوجی کارروائی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ جنرل ضمیر نے نیتن یاہو سے قانونی اجازت کے حوالے سے دستخط شدہ دستاویزات طلب کی ہیں۔
چینل 12 نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آیا ہے، نیوز چینل نے یہ نوٹ کیا اس صورتحال کی مکمل اطلاعات جو ان کے پیس ہیں وہ سب سامنے نہیں لائی جا رہیں بلکہ اس معاملہ کی رپورٹ اسرائیل کے فوجی سنسر شپ کے ضوابط کی حدود میں نشر کی جا رہی ہے۔
چینل 12 کا کہنا ہے کہ نامعلوم سیاسی ذرائع اس رپورٹ کی تردید کرتے ہیں۔(لیکن اس تردید کو نطر انداز کرتے ہوئے ادارہ نے اسے شائع کیا!)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاق و سباق "ایرانی مسئلہ” اور "ضمیر اور فوجی قیادت کی تشویش ہے کہ سیاسی قیادت (نیتن یاہو کی ھکومت) اسرائیل کو انتخابات سے عین قبل ایران کے سامنے مِس کیلکولیشن کے سینیریو میں لے جا سکتی ہے”۔
یہ بھی پڑھیئے: "‘تین دن بعد، ہم ایک مختلف کہانی لکھنا شروع کر یں گے”: تل ابیب میں تاریخی احتجاج
اس رپورٹ میں ایک فوجی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے، "اس کا تعلق ایک ایسے ایکشن سے ہے جو ایک حساس اور ڈرامائی لمحے میں ایران کے ساتھ بجلی کی گرج چمک جیسیے تصادم کا باعث بن سکتا ہے، جس سے یہ [ممکنہ] غلط اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔”
رپورٹ میں اس معاملے سے واقف نامعلوم ذرائع کا مزید حوالہ دیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت (پرائم منسٹر نیتن یاہو کی حکومت) کی جانب سے ایرانی مسئلے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کے حوالے سے فوجی رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اس رپورٹ میں "نامعلوم سیاسی ذرائع” کے حوالے سے اس تمام معاملہ کی تردید کی گئی اور اسے "مکمل جھوٹ” قرار دیا گیا ۔ لیکن ادارہ نے اس تردید کو لے کر اس رپورٹ کو شائع نہ کرنے کی بجائے شائع کرنا بہتر تصور کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: نیتن یاہو نہ ہو دوبارہ؛ اسرائیل میں تاریخ کا سب سے بڑا ایکٹوزم، دنیا بھر سے یہودیوں کی واپسی
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور جنرل ایال ضمیر کے درمیان اختلاف اور خراب تعلقات آج پاماہیم ایئربیس پر ہونے والی ایک بحث میں واضح تھے، جہاں کمرے کا ماحول "انتہائی تلخ” تھا۔
حالیہ دنوں میں، اس رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے، جنرل ضمیر کو سیاسی قیادت سے ایک غیر متعینہ "ہدایت” موصول ہوئی ہے۔ اس نے ضمیر کو ہدایت شدہ قدم پر عمل کرنے سے پہلے سنجیدہ بحث کئے جانے کی درخواست کرنے پر اکسایا۔ جنرل نے مزید ی ہبھی کیا کہ اس اقدام کے بارے میں نیتن یاہو سے "قانونی، دستخط شدہ دستاویزات” کی درخواست کی۔
رپورٹ میں سیکیورٹی کے ایک سینئر ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے، ’’تاریخ اس کردار کو فراموش نہیں کرے گی جو ضمیر نے حالیہ دنوں میں ادا کیا ہے۔‘‘
اسرائیل میں الیکشن کل ہے؛ کل تک کیا ہونا ممکن ہے؟
اسرائیل میں حکومت سازی کے لئے کنیست (پارلیمنٹ) کا الیکشن کل منگل 27 اکتوبر کو ہو رہا ہے اور اب تک سامنے آنے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اس الیکشن میں پرائم منسٹر بنجمن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی 2022 کے الیکشن کی نسبت دس نشستیں گنوانے کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ لیکود پارٹی کو 19 اور بعض اتحادی پارٹیوں کے پارلیمنٹ میں نہ پہنچ پانے کی (زیادہ بری صورت) صور میں اضافی ایک دو نشستیں ملا کر انیس سے دو تین زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں۔ نیتن یاہو کے انتہائی دائین بازو کے اتحادیوں مین سے بعض کی حالت پتلی ہے، دو کو گزشتہ الیکشن ( 2022) سے قدرے زیادہ ووٹ ملنے کی توقع ہے حالانکہ گزشتہ الیکشن انہوں نے جوائنٹ لسٹ پر لڑا تھا اور کل کے الیکشن میں یہ دو پارٹیاں الگ الگ حیثیت سے سامنے ہوں گی تاہم، اگر بہترین بھی ہوا تب بھی آج رات تک کے اندازوں کے مطابق لیکود پارٹی کے لئے نیتن یاہو کی قیادت میں دوبارہ حکومت بنا لینے کا امکان از حد مخدوش ہے۔ اس صورتحال کو راتوں رات صرف ایک چیز بدل سکتی ہے، اس کے بارے میں بھی کوئی نہیں جانتا کہ وہ صورتحال کو کدھر لے جا سکتی ہے، وہ چیز ایران کے ساتھ جنگ اور ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی ممکنہ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان انگلینڈ ٹرائی سیریز میچ میں شاداب کی سینچری سے ون ڈے کرکٹ میں دو ریکارڈ بن ہی گئے

