سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 7 دن کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا

gold and silver price1776156097 0



کراچی:

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل ٹوٹنے سے عالمی ومقامی بلین مارکیٹ پر 7 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 9 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 436 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 201روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 28روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 20سینٹس کے اضافے سے 54ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 5ہزار 878روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17روپے کی کمی سے 5ہزار 039روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ