ملک کے سرکاری اور مالیاتی اداروں سمیت اہم ڈیجیٹل نظاموں پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای مَدھرا کیڈیجیٹل سیکیورٹی سرٹیفکیٹس میں خامیوں کے باعث سرکاری، مالیاتی اور اہم انفارمیشن انفرا اسٹرکچر پر سائبر حملوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ای مَدھرا کی سرٹیفکیٹ اتھارٹی کی آٹھ نجی سیکیورٹی کیز متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے چھ ٹی ایل ایس سرٹیفکیٹس اور دو کوڈ سائننگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ کمزور کیز کے باعث جعلی ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس بنانے، ویب سائٹس اور آن لائن سروسز کی نقالی، انٹرنیٹ ٹریفک میں مداخلت، نگرانی اور ڈیٹا میں ردوبدل کا خطرہ ہے۔
نیشنل سرٹ نے متعلقہ اداروں کو آپریٹنگ سسٹمز، براوٴزرز اور سافٹ ویئر فوری اپ ڈیٹ کرنے، متاثرہ سرٹیفکیٹس بلاک کرنے اور سیکیورٹی ٹرسٹ اسٹورز اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الگ سرٹیفکیٹ اسٹورز استعمال کرنے والی موبائل ایپس، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور دیگر سسٹمز کو بھی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق مشکوک سرٹیفکیٹس،غیر معمولی نیٹ ورک سرگرمی اور کنکشن ری ڈائریکشن کی نگرانی کے ساتھ جعلی سرٹیفکیٹس یا ڈیٹا انٹرسیپشن کے مشتبہ واقعات نیشنل سرٹ پاکستان کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
Source link

