
(ویب ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل امور مملکت کی پالیسی سازی کا سنگ میل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ثقافت، سیاست، معیشت اور سیکیورٹی میں باہمی ربط اورتوازن کی ضرورت ہے،مؤثر اور ٹھوس فیصلوں کے لیے واضح لائحہ عمل ناگزیر ہے،اُنہوں نے کا کہ آبنائے ہرمز میں مؤثر کنٹرول کے ذریعے قومی وعلاقائی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، پائیدار مفادات کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کیے جائیں۔
مزاحمت کے نتیجے میں دشمن کی بڑھتی مایوسی کھل کر سامنے آگئی، ایرانی قوم اور محاذ مزاحمت کیلئے طے شدہ شرائط پر سختی سے عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری نہ جنگ نہ صلح کی موجودہ کیفیت کے خاتمے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت مقامی علاقائی نظام کا قیام لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی فوج نے نیتن یاہو کی ایران پر ایکشن کی ہدایت مسترد کر دی

