
(24 نیوز)سعودی عرب میں تازہ حملوں کے بعد فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، دارالحکومت ریاض ائیرپورٹ کی درجنوں پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آج اتوار کو ریاض ائیرپورٹ کی 750 پروازوں میں سے 446 منسوخ کردی گئیں، ریاض پہنچنے والی متعدد پروازوں کو دمام، جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں پر اتارا گیا جبکہ دمام جانے والی بعض پروازوں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا۔
پروازوں میں خلل کے حوالے سے ریاض ائیرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں پروازوں کی اوسط تاخیر 170 منٹ ریکارڈ کی گئی، پروازوں میں خلل کا انڈیکس بھی پانچویں اور آخری سطح تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 309 زخمی
فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ ائیرپورٹ کی 830 میں سے 92، دمام ائیرپورٹ کی 240 میں سے 39 اور مدینہ ائیرپورٹ کی 230 میں سے 26 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
ریاض ائیرپورٹ کی بندش اور پروازوں کی منسوخی کے باعث جدہ، دمام اور مدینہ کے ہوائی اڈوں کا فضائی آپریشن بھی متاثر ہورہا ہے۔
دوسری جانب فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہونے کے بعد دنیا کے متاثر ترین ایئرپورٹس میں سے ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ریاض کی 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ریاض سے موڑی گئی پروازوں کو دمام، مدینہ اور جدہ اتار لیا گیا، ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ کئی گھنٹوں سے مکمل بند ہے اور پروازیں دیگر شہروں کو منتقل کی جا رہی ہیں۔

