پشاور میں غیر قانونی لون ایپ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا جب کہ ہزاروں شہریوں کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے کہا کہ غیر قانونی لون ایپس کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں جب کہ پشاور سرکل نے بڑی کارروائی کرکے شانگلہ میں غیر قانونی لون ایپ نیٹ ورک بے نقاب کردیا اور ہزاروں شہریوں کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے کہا کہ 30 سے زائد لیپ ٹاپس اور موبائل فونز برآمد،ملزمان سے شہریوں کا ڈیٹا، سی ڈی آرز اور رابطوں کے ریکارڈز قبضے میں لے لیے گئے، ملزمان گوگل پلے سٹور پر جعلی لون ایپس کے ذریعے فراڈ کرتے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ چھوٹے قرضے کا جھانسہ دے کر کانٹیکٹ لسٹ اور گیلری تک رسائی حاصل کی جاتی، متاثرین اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب کو مسلسل کالز اور پیغامات کے ذریعے ہراساں کر کے بھاری رقم وصول کی جاتی تھی، پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج، برآمد ڈیوائسز کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے، شہری نامعلوم لون ایپس انسٹال نہ کریں اور کانٹیکٹ تک رسائی نہ دیں۔

